the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کا ایک اہم کمانڈر مصطفیٰ بدرالدین شام میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

لبنان میں موجود حزب اللہ نے جمعہ کو بیروت کے ایک ٹی وی چینل پر جاری بیان میں بتایا کہ 55 سالہ کمانڈر اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنا۔

اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مصطفیٰ بدرالدین 2008ء سے حزب اللہ کے عسکری کمانڈر کا منصب سنبھالے ہوئے تھا۔

2005ء میں لبنان کے سابق



وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل کی سازش پر جن چار افراد کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا بدرالدین ان میں بھی شامل تھا۔ ان تمام افراد پر ان کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

تاہم حزب اللہ اس حملے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

بدرالدین کو 1983 میں کویت میں ہونے والے بم حملوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت بھی سنائی جا چکی تھی۔

وہ 1990 میں عراق کے صدر صدام حسین کی قیادت میں کویت پر حملے کے دوران جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔

2015ء میں امریکی محکمہ خزانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ بدرالدین شام میں 2011ء سے حزب اللہ کی سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.